بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل چانگ شیاؤ گانگ نے امریکہ کی انفارمیشن ایجنسی کی جانب سے چین کو بد نام کرنے کے حوالے سے بدھ کے روز سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ دوسروں پر جو الزام لگاتا ہے،تو سمجھ لینا چاہئے کہ یا تو اس نے وہ کام خود کیا ہے یا وہ کر رہا ہے۔
امریکہ چین میں سائبر حملوں کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، اور یہ ایک مشہور سائبر اسپیس مسئلہ بھی ہے،”وکی لیکس” سے لے کر "سنوڈن واقعہ”تک ، "اسٹار ونڈ” پروگرام سے لے کر "آپریشن الیکٹرک کرٹن” تک، امریکہ نے سائبر اسپیس میں جو چاہا وہ کیا ہے، اور نگرانی، چوری اور سائبر حملوں میں ملوث ہونے کی ہر ممکن کوشش کی ہے، اور یہ پوری دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے ۔
چین کو بدنام کرنے سے امریکی”ہیکرز کنگڈم "سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹے گی۔ ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ چین اور دنیا بھر کے دیگر ممالک پر سائبر حملے بند کرے اور ذمہ دارانہ قول و فعل کے ساتھ انسانیت کو ایک واضح اور محفوظ سائبر اسپیس واپس کرے۔