کمبوڈیا کے شہر انگکور واٹ میں اوپن ایئر سینما کی دسویں خصوصی اسکریننگ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ اور کمبوڈیا کی وزارت ثقافت اور فنون لطیفہ کے مشترکہ اہتمام سے دسویں اوپن ایئر سنیما کی اسپیشل اسکریننگ کمبوڈیا کے شہر انگکور واٹ میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر کمبوڈیا کی وزارت ثقافت و فنون لطیفہ کے سیکرٹری ہاب ٹوچ، سیم ریپ صوبے کے ڈپٹی گورنر ڈے ریڈو ،محکمہ فلم کے ڈائریکٹر پوک بوراک اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

چین اور کمبوڈیا کے مابین ایک اہم عوامی تبادلے کے منصوبے کے طور پر ، "اوپن ایئر سنیما” 2016 میں اپنے افتتاح کے بعد سے لگاتار دس سالوں سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔

چین اور کمبوڈیا کی فلم اسکریننگ ٹیم اب تک کمبوڈیا کے 25 صوبوں اور شہروں کا سفر کر چکی ہے اور 100،000 سے زیادہ کمبوڈیائی فلم بینوں کو 300 سے زیادہ فلمیں مفت میں دکھائی جا چکی ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment