نوے فیصد سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین کی امریکی غندہ گردی پر تنقید، سی جی ٹی این سروے

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین  پر مشتمل  ایک تازہ سروے کے مطابق 91.8فیصد افراد  نے امریکہ کے ‘فینٹی نیل ٹیکس’ کو محصولاتی غنڈہ گردی کی ایک قسم قرار دیا ہے، جس کا مقصد انسداد منشیات کے شعبے میں امریکا کی  اپنی  ناکامی کو چھپانا ہے۔

سروے کے مطابق  94.8فیصد رائے دہندگان کا ماننا ہے کہ منشیات کا پھیلاؤ امریکہ  میں سماجی بیماری بن چکا ہے، جبکہ 91فیصد کی رائے ہے کہ منشیات کا بےجا استعمال  امریکی عوام کی زندگیوں کے لیے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک بن چکا ہے۔ مفاداتی گروہوں کے اثرات سے امریکی حکومت اقتصادی مفادات کے تحت منشیات کی قانونی حیثیت کو بڑھاوا دے رہی ہے جو منشیات کے مسئلے کو مزید بڑھاتا ہے۔

اسی حوالے سے، 92.8فیصد رائے دہندگان نے کہا کہ یہ صورتحال حکومت کی جانب سے منشیات کے استعمال کی نگرانی میں بڑی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔ سروے میں، 90.8فیصد  رائے دہندگان نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کی طرف سے اپنی ذاتی ذمہ داریوں کو چھپانا اور انہیں دوسروں پر ڈالنا صرف انسداد منشیات کے بین الاقوامی تعاون کو نقصان پہنچائے گا۔

 یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی ، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی زبانوں کے پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا اور 24 گھنٹوں میں 12,000 سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین نےاس میں حصہ لیا اور  اپنی رائے کا اظہار کیا۔

Comments (0)
Add Comment