چینی ریاستی کونسل کے ٹیرف کمیشن کی جانب سے امریکی درآمدات پر اضافی ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کا اعلان

بیجنگ (ویب ڈیسک) امریکی حکومت نے ایک  انتظامی حکم نامہ جاری کیا، جس میں 14 مئی  سے چین پر عائد کردہ محصولات میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا۔

چین امریکہ اقتصادی اور تجارت اعلی سطحی مذاکرات کے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے،چین کی ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے 13مئی کو  ایک اعلان جاری کیا ہے جس کے مطابق 14 مئی کی دوپہر  12 بجکر 1 منٹ سے، "امریکہ سے درآمد ہونے والے سامان پر اضافی ٹیرف کی شرح کو 34% سے کم کر کے 10% کر دیا جائے گا، اور 90 دنوں کے لیے امریکہ پر 24% اضافی ٹیرف کی شرح کو معطل کر دیا جائے گا۔

ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن کے اعلان” (ٹیرف کمیشن اعلان 2025 نمبر 5) اور (ٹیرف کمیشن اعلان 2025 نمبر 6) کے تحت مقرر کردہ اضافی ٹیرف کے اقدامات کو معطل کیا جائے گا۔اس دفعہ چین اور امریکہ نے دو طرفہ ٹیرف کی سطح میں نمایاں کمی کی ہے، جو دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور صارفین کی توقعات کے مطابق ہے۔

یہ چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات کے لیے فائدہ مند ہے اور عالمی معیشت کے لیے بھی مثبت عمل ہے۔اس کے علاوہ، 2 اپریل کے بعد امریکہ کی جانب سے عائد کردہ اضافی ٹیرف  کے جواب میں چین کی دیگر غیر محصولاتی جوابی کارروائیوں کو بھی چین کے متعلقہ محکمے حالیہ دنوں میں معطل یا منسوخ کر دیں گے۔

Comments (0)
Add Comment