گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اپنے آبائی گھر میاں چنوں پہنچنے پر پھولوں کی پتیوں کی برسات

0

میاں چنوں (سپورٹس ڈیسک) پیرس اولمپک میں تاریخ رقم کرنے والے اولمپک گولڈ میڈلسٹ کا اپنے آبائی شہر میاں چنوں پہنچنے پر شندار استقبال کیا گیا۔گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا میاں چنوں میں آبائی گاؤں پہنچنے پر لوگوں نے والہانہ استقبال کیا اور ان پر پھول نچھاور کیے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہاکہ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو آئے ہیں، میاں چنوں کا اور پورے ملک کا شکریہ ادا کروں گا، سب نے اتنا پیار مجھے دیا ہے۔

اس سے قبل میاں چنوں پہنچنے پر وہاں کے شہریوں کی جانب سے ارشد ندیم کا شاندار استقبال کیا گیا، ان پر پھول نچھاور کیے گئے۔ ارشد ندیم کا قافلہ ساہیوال بھی پہنچا تھا، جہاں ساہیوال بائی پاس پہنچنے پر شہریوں نے ان پر پھول نچھاور کیے تھے۔

آج علی الصبح ارشد ندیم لاہور ایئر پورٹ سے تبلیغی مرکز رائیونڈ آئے تھے جہاں ان کے قافلے نے ایک گھنٹہ قیام کیا تھا۔وہ تبلیغی مرکز رائیونڈ میں نمازِ فجر ادا کرنے کے بعد میاں چنوں روانہ ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.