پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عاطف اسلم نے اہلیہ کے ساتھ دلکش تصاویر شیئر کردی
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عاطف اسلم کی فیملی کے ساتھ سیاحت جاری ہے اور انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔
انسٹاگرام پر گلوکار نے اپنی اور اہلیہ سارہ بھرانہ کی الگ الگ اور ایک مشترکہ تصویر شیئر کی ہے۔عاطف اسلم نے ان دلکش تصاویر کے ساتھ ’سن شائن‘ کا کیپشن دیا ہے اور انہیں ایک کشتی پر سفر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک تصویر میں ان کی اہلیہ کو جدید فیشنی لباس اور مہنگے ہینڈ بیگ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دونوں نے ساتھ تصویر میں فیشن ماڈلز کا انداز اپنایا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین کو اپنے پسندیدہ گلوکار کے اسٹائل بہت پسند آئے اور وہ نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔