بلیک میلنگ چین کے ساتھ معاملات طے کرنے کا صحیح طریقہ نہیں ہیں، ترجمان
بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِین جیئن نے منگل کے روزرسمی پریس کانفرنس میں چین اور امریکہ کے درمیان تجارت کے معاملات پر مذاکرات کے بارے میں کہا کہ امریکہ کے اقدامات سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ وہ سنجیدہ مذاکرات کی خواہش رکھتا ہے۔
اگر امریکہ واقعی مذاکرات کرنا چاہتا ہے، تو اسے مساوات، احترام اور باہمی فائدے کا رویہ اپنانا چاہیے۔ اگر امریکہ دونوں ممالک اور بین الاقوامی برادری کے مفادات کو نظرانداز کرتے ہوئے ٹیرف جنگ اور تجارتی جنگ پر اصرار کرتا ہے، تو چین آخر تک اس کا پورا مقابلہ کرے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اگر چین 34فیصد انتقامی ٹیرف ختم نہیں کرتا، تو امریکا چین پر اضافی 50فیصد ٹیرف عائد کرےگا۔ جس کے جواب میں لِین جیئن نے زور دے کر کہا کہ چینی لوگ جھگڑا نہیں کرتے، لیکن ڈرتے بھی نہیں ۔ دباؤ، دھمکیاں اور بلیک میلنگ چین کے ساتھ معاملات طے کرنے کا صحیح طریقہ نہیں ہیں۔ چین ضروری اقدامات اٹھائے گا اور اپنے جائز حقوق اور مفادات کا ثابت قدمی کےساتھ دفاع کرے گا۔