ماں کی محبت

0

1970 کی دہائی میں شی جن پھنگ نے چین کے صوبے شان شی کے دیہی علاقے لیانگ جیا حہ میں سات سالوں تک کام کیا ۔مصروفیات کے باعث ملاقاتیں کم اور جدائی کا وقت زیادہ تھا لیکن یہ شی جن پھنگ اور ان کی والدہ کے درمیان معمول کی بات تھی ۔ لیانگ جیا حہ میں اپنے قیام کے دوران شی جن پھنگ نےمقامی کسانوں کے ساتھ ان کا رہن سہن اپنا یا، ان کے ساتھ رہائش اختیار کی اور ہر قسم کا کام کیا۔ کئی سال بعد انہوں نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ "مشکل زندگی نے میری تربیت کی ۔

اس کے دو بڑے فوائد حاصل ہوئے ۔ ایک یہ کہ میں نے سیکھا کہ حقیقت کیا ہے ، حقیقت پسندانہ رویہ کیا ہے اور عوام کیا ہیں۔ یہ میرے لئے زندگی بھر کے لئے فائدہ مند چیزیں ہیں۔ دوسرا یہ کہ یہ مشکلات میری خود اعتمادی کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوئیں۔” شی جن پھنگ کے لئے ماں کی محبت میں سختی بھی تھی۔ ماں کی دی ہوئی تعلیم اور تربیت نے ہی شی جن پھنگ کو ایک دیانت دار فرد بننے کی بنیاد فراہم کی۔

جب وہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے، تو انہوں نے بڑی سیاسی ہمت اور ذمہ داری کے ساتھ بدعنوانی کے خلاف جدو جہد کو گہرائی تک آگے بڑھایا۔ایک بار وہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پارٹی اسکول کے زیر اہتمام کاؤنٹی سطح کے پارٹی سکریٹری کے تربیتی پروگرام کے طلباء سے گفتگو کر رہے تھے تو سخت لہجے میں بولے ” عہدہ چاہیں تو دولت چھوڑدیں، اور دولت چاہیں تو عہدہ نہ رکھیں۔”

خود پر سختی برداشت کرنا، محنت ، دیانت داری اور عوام کو اپنے دل میں رکھنا ، شی جن پھنگ کے لئےان کی والدہ چھی شن کی توقعات اور مطالبہ بھی ہیں اور خاندانی اقدار کی وراثت بھی ۔ ماں کی محبت شی جن پھنگ کو اس عزم کے ساتھ کہ "میں اپنی ذات کو فراموش کروں گا اورعوام کو مایوس نہیں کروں گا” چینی عوام کی رہنمائی کرنے کی ترغیب دے رہی ہے تاکہ چینی طرز کی جدیدیت مسلسل آگے بڑھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.