چین کا امریکہ سے 232 ٹیرف اقدامات کو جلد از جلد بند کرنے کا مطالبہ

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت تجارت کی ترجمان حہ یونگ چھیئن نے رسمی پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے درآمد شدہ گاڑیوں، سٹیل اور ایلومینیم پر 232 محصولات اور درآمدی ادویات پر 232  تحقیقات کے حوالے سے کہا کہ امریکی  اقدام یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی  پر مبنی ہے جو نہ صرف دوسرے ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے۔

قوائد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کی خلاف ورزی کرتا ہے بلکہ خود امریکہ کی اپنی صنعتی  ترقی کے لیے بھی سازگار نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ جلد از جلد 232 ٹیرف اقدامات کو بند کرے اور مساوی سطح پر بات چیت کے ذریعے تمام فریقوں کے خدشات کو مناسب طریقے سےدور کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.