بیجنگ (ویب ڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی دعوت پر چین کے صدرمملکت شی جن پھنگ نے 7 سے 10 مئی تک روس کا سرکاری دورہ کیا اور ماسکو میں منعقدہ سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ کی یادگار تقریب میں شرکت کی۔
یہ صدر مملکت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شی جن پھنگ کا روس کا گیارہواں دورہ تھا۔جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ کے موقع پر شی جن پھنگ کے اس دورے سے چین – روس تعلقات کو بدلتی ہوئی عالمی صورتحال میں مستحکم فروغ حاصل ہوا ہے ۔