چین-فرانس اعلیٰ سطح اقتصادی و مالیاتی ڈائیلاگ کے دسویں اجلاس کا انعقاد

بیجنگ (ویب ڈیسک)دسواں چین فرانس اعلیٰ سطحی اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ  فرانس کے دارلحکومت پیرس میں منعقد ہوا۔ ڈائیلاگ کےلیے چین کے سربراہ اور ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ اور فرانس کے سربراہ، فرانس کے معیشت، خزانہ،  صنعت و ڈیجیٹل خودمختاری کے وزیر ایرک لومبارڈ  نے مشترکہ طور پر ڈائیلاگ کی صدارت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ حہ لی فنگ نے کہا کہ گزشتہ سال چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ تھی۔

صدر شی جن پھنگ اور صدر ایمانوئل میکرون نے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید  گہرا کرنے کے حوالے سے اہم  اتفاق رائےقائم کیا ۔ چین فرانس کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، کثیرالجہتی بین الاقوامی معاملات میں ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، کھلے اور تعاون پر مبنی بین الاقوامی معاشی اور تجارتی ماحول کا تحفظ کرنے، دوطرفہ معاشی اور مالی تعاون کو وسعت دینے، باہمی مفادات پر مبنی تعاون کے امکانات کو تلاش کرنے، تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے، چین۔فرانس اپنی جامع سٹریٹجک شراکت داری کو نئی توانائی فراہم کرنے اور ساتھ ہی چین۔یورپ تعاون کو نئی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ایرک لومبارڈ نے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے، کثیرالجہتی اور آزاد تجارت کی حمایت کرنے کا خواہاں ہے۔ فرانس چینی صارفین کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرے گا۔ فرانس چینی کمپنیوں کو فرانس میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے بہتر کاروباری ماحول فراہم کرے گا، تاکہ فرانس اور چین کے درمیان معاشی اور مالی شعبوں میں عملی تعاون کے مزید مثبت نتائج سامنے آئیں۔

Comments (0)
Add Comment