چینی صدر کا  یوراگوئے کے سابق صدر جوز موجیکا کے انتقال پر تعزیتی پیغام

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے یوراگوئے کے سابق صدر جوز موجیکا کے افسوس ناک انتقال پر یوراگوئے کے صدر  اولیواریس اولسی کو تعزیتی پیغام بھیجا۔اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سےسابق صدر کے اہل خانہ  اور یوراگوئے کے عوام  سے دلی  تعزیت کا اظہار کیا ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ جناب موجیکا ،یوراگوئے کے معروف رہنما تھے جنہوں نےتاحیات یوراگوئے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا  اور  یوراگوئے کے عوام نے انہیں بے حد پسند کیا ۔

انہوں نے کہا کہ  صدر موجیکا کو  بین الاقوامی برادری میں اعلی مقام حاصل تھا . اپنی زندگی  میں انہوں نے   طویل عرصے تک چین – یوراگوئے تعلقات کی ترقی اور دوستی   کے  فروغ کے لئے مثبت خدمات سرانجام دیں ۔شی جن پھںگ کا کہنا تھا کہ وہ یوراگوئے کے ساتھ چین کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور  چین یوراگوئے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لئے موجودہ  صدر اولسی کے ساتھ مل کر  کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

Comments (0)
Add Comment