پیرس اولمپکس میں میڈل ٹیبل پر چین سرفہرست

پیرس(سپورٹس ڈیسک)پیرس اولمپکس میں تمغوں کی دوڑ جاری ہے لیکن پاکستان اب تک کوئی میڈل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

فرانس میں جاری کھیلوں کے عالمی میلے میں چین 8 گولڈ اور کُل 16 تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

جاپان 8 گولڈ اور کل 15 تمغوں کے ساتھ دوسرے جبکہ فرانس 7 گولڈ اور کُل 24 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

آسٹریلیا 7 گولڈ اور کُل 14 تمغوں کے ساتھ چوتھے، برطانیہ 6 گولڈ اور کُل 17 تمغوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

جنوبی کوریا 5 گولڈ اور کُل 11 تمغوں کے ساتھ چھٹے، امریکا 4 گولڈ اور کُل 29 تمغوں کے ساتھ ساتویں، اٹلی 3 گولڈ اور کُل 13 تمغوں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

کینیڈا 2 گولڈ اور کُل سات تمغوں کے ساتھ نویں جبکہ جرمنی 2 گولڈ اور کُل 5 تمغوں کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

پیرس اولمپکسچین سرفہرست
Comments (0)
Add Comment