اگر امریکہ بات چیت کرنا چاہتا ہے تو اسے خلوص کا مظاہرہ کرنا چاہئے، چینی وزارت تجارت

0

تجارت کی جنگ امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر شروع کی گئی، ترجمان

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے دیکھا ہے کہ اعلی امریکی حکام نے بار ہا کہا ہے کہ  وہ ٹیرف کے معاملے پر چین کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ نے حال ہی میں چین کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے متعدد مواقع پر متعلقہ فریقوں کے ذریعے چین کو پیغام پہنچانے میں پہل کی ہے۔ جس کا چین جائزہ لے رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین کا موقف ہمیشہ ایک ہی رہا ہے۔اگر وہ لڑنا چاہتا ہے ،تو چین آخری لمحے تک لڑے گا؛ اگربات کرنا چاہتا ہے،تو چین کا دروازہ کھلا ہے. محصولات اور تجارت کی جنگ امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر شروع کی گئی تھی اور اگر امریکہ چاہے تو مذاکرات میں اپنے خلوص کا مظاہرہ کرے اور اپنے غلط طریقوں کو درست کرنے اور یکطرفہ محصولات کو ختم کرنے جیسے معاملات پر عملی مظاہرہ کرنے کیلئے تیار رہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم نے نوٹ کیا ہے کہ امریکہ حال ہی میں ٹیرف اقدامات کو ایڈجسٹ کرنے کا پیغام دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ چین اس بات پر زور دینا چاہتا ہے کہ اگر امریکہ کسی بھی ممکنہ مذاکرات یا بات چیت میں اپنے غلط یکطرفہ محصولات کے اقدامات کو درست نہیں کرتا ہے تو اس سے ظاہر ہوگا کہ امریکی فریق مکمل طور پر غیر سنجیدہ ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان باہمی اعتماد کو مزید نقصان پہنچے گا۔ کہنا کچھ اور کرنا کچھ ، یہاں تک کہ مذاکرات کی آڑ میں جبر اور بلیک میلنگ کی کوشش کرنا چین کے ساتھ تعلقات  نمٹنے کا طریقہ نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.