چین، چھٹی کے پہلے روز ہی ریلوے سے23.119ملین ٹرپس ہوئے

0

بیجنگ (ویب ڈیسک)2 مئی "عالمی یوم مزدور” کی تعطیلات کا دوسرا دن ہے۔ تعطیلات کے پہلے دن ، نقل و حمل کیلئے اعلی سطح کا آپریشن برقرار رکھا گیا ، اور ملک بھر میں ایک ہی دن میں ریلوے سے بھیجے گئے مسافروں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

یکم مئی کو ریلوے مسافروں کا بہاؤ ریکارڈ رہا۔ قومی ریلوے سے 23.119 ملین ٹرپس ہوئے، جو ایک دن میں سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ ہے۔ 2 مئی کو ریلوے سے 19 اعشاریہ 3 ملین ٹرپس  کی توقع  ہے جبکہ 1 ہزار 636 مزید مسافر گاڑیاں بھی چلائی جائیں گی۔

صوبے میں مضافاتی علاقوں اور کم فاصلے کیلئے بذریعہ روڈ سفرمختصر ہوتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق چین میں ہائے وے پر مسافر گاڑیوں کا اوسط یومیہ بہاؤ 55 ملین سے تجاوز کر جائے گا۔ جبکہ قومی سول ایوی ایشن سے بھی 2 اعشاریہ 16 ملین ٹرپس کی توقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.