چین عالمی معیشت کی حکمرانی میں ڈبلیو ٹی او کے مزید فعال کردار کی حمایت کرتا ہے، چینی نا ئب وزیر اعظم

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو  ایویلا سے ملاقات کی۔پیر کے روز حہ لی فنگ نے کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم کو مرکز بنانے والا کثیرالجہتی تجارتی نظام بین الاقوامی تجارت کی بنیاد ہے اور عالمی معاشی انتظام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تمام فریقوں کو عالمی تجارتی تنظیم کے فریم ورک میں مساوی مکالمے کے ذریعے اختلافات اور تنازعات کو حل کرنا چاہیے، کثیرالجہتی اور آزاد تجارت کو مشترکہ طور پر محفوظ رکھنا چاہیے، اور عالمی صنعتی چین اور رسد کے مستحکم اور ہموار بہاؤ کو فروغ دینا چاہیے۔ چین عالمی تجارتی تنظیم کی اصلاحات میں جامع اور گہری شرکت جاری رکھے گا۔

عالمی تجارتی تنظیم کے کردار کو برقرار رکھنے کی حمایت کرے گا، ترقی پذیر اراکین کے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرے گا، اور مشترکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مزید بڑی خدمات سرانجام  دے گا۔نگوزی اوکونجو  ایویلا نے کہا کہ موجودہ عالمی معیشت اور تجارتی نمو سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔

عالمی تجارتی تنظیم کے اراکین کو کھلے اور اصولوں پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کا مشترکہ دفاع کرنا چاہیے، بین الاقوامی تجارتی مسائل پر مکالمے اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے، اور آزاد تجارت کو  فروغ دینے اور عالمی پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں عالمی تجارتی تنظیم کے کردار کو  آگے بڑھانا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.