بیجنگ (ویب ڈیسک) عوامی بینک آف چائنا نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ 15 مئی سے مالیاتی اداروں کی ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو میں0.5 فیصد پوائنٹس کی کمی کی جائے گی (ان مالیاتی اداروں کو چھوڑ کر جو پہلے سے 5 فیصد ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو پر عملدرآمد کر رہے ہیں)، اور اوٹو فائناسنگ کمپنیوں اور فائنانشل لیزنگ کمپنیوں کی ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو میں 5 فیصد پوائنٹس کی کمی ہوگی۔
ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو میں 0.5 فیصد پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ کو تقریباً 1 ٹریلین یوان کی طویل مدتی لیکویڈیٹی ملنے کی توقع ہے۔جب کہ اوٹو فائناسنگ کمپنیوں اور فائنانشل لیزنگ کمپنیوں کی ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو 5 فیصد پوائنٹس کی کمی کے بعد صفر فیصد تک پہنچی ہے، جس سے ان اداروں کی مخصوص شعبوں میں قرض دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔