بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے برآمدی کنٹرول لسٹ کے حوالے سے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ برآمدات کے کنٹرول سے متعلق قوانین اور ضوابط کے مطابق، وزارت تجارت نے 4 اور 9 اپریل 2025 کو بالترتیب اعلان نمبر 21 اور 22 جاری کیا، جس میں 28 امریکی اداروں کو برآمدات کی کنٹرول فہرست میں شامل کیا گیا، اور ان پر دوہرے استعمال کی اشیاء کی برآمد پر پابندی عائد کی گئی۔
چین-امریکہ اعلی سطحی اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 14 مئی 2025 سے 90 دنوں کے لیے مذکورہ متعلقہ اقدامات کو معطل کر دیا جائے۔
اگر برآمد کرنے والے اداروں کو مذکورہ بالا 28 اداروں کو دوہرے استعمال کی اشیا برآمد کرنے کی ضرورت ہو، تو انہیں "عوامی جمہوریہ چین کی دوہرے استعمال کی اشیا کی برآمد پر کنٹرول کے ضوابط” کے متعلقہ دفعات کے مطابق وزارت تجارت سے درخواست کرنی چاہیے۔ وزارت تجارت قوانین و ضوابط کے مطابق جانچ پڑتال کرے گی اور جو درخواستیں معیار پر پوری اتریں گی انہیں اجازت دی جائے گی۔