بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں سی ای ایل اے سی فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شریک چلی کے صدر گیبریل بوریک سے ملاقات کی۔بد ھ کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چین اور چلی کے درمیان سفارتی تعقات کے قیام کی پچپنویں سالگرہ ہے۔
فریقین "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے تعاون کی منصوبہ بندی پر احسن طریقے سے عمل درآمد کریں گے اور تہذیبوں کی باہمی سیکھ کے عمل کو بڑھاتے ہوئے تعلیم، ثقافت، میڈیا اور نوجوانوں کے مختلف شعبوں میں تبادلوں کو فروغ دیں گے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کی طویل مدتی ترقی کے لیےرائے عامہ کی اچھی بنیاد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چین مزید چینی کمپنیوں کی چلی میں سرمایہ کاری کرنے کی حمایت کرتا ہے، اور چلی کی معیاری مصنوعات کے چینی مارکیٹ میں داخلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔
صدر شی نے امید ظاہر کی کہ کثیر الجہتی اور آزاد تجارت کے مضبوط محافظ کے طور پر، چین اور چلی کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط کرتے ہوئے گلوبل ساؤتھ کے مفادات کا دفاع کریں گے۔چلی کے صدر گیبریل بوریک نے کہا کہ چلی چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
چلی ایک چین کے اصول پر کاربند رہےگا اور تجارت، سرمایہ کاری، مصنوعی ذہانت سمیت دیگر شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون بڑھانے، "بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کرنے اورافرادی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے تاکہ چلی چین تعلقات میں زیادہ حقیقی نتائج برآمد ہو سکیں۔ صدر بوریک کے چین میں قیام کے دوران دونوں فریقوں نے معیشت، اشاعت، قرنطینہ، میڈیا اور تھنک ٹینک سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کیے۔