آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کا اعلان ، امارات کے قومی دن 2 دسمبر 2025 سے شروع ہوگا
دبئی (سپورٹس ڈیسک) آئی ایل ٹی 20 کے 20 سیزن4 کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے منگل 2 دسمبر 2025 کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن (عید الاتحاد) سے ہوگا ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں حصہ لیں گے 34 میچوں پر مشتمل اس سیزن کا فائنل اتوار 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ خلیجی خطے کی سب سے بڑی ٹی 20 لیگ اپنے روایتی وقت جنوری ۔ فروری کی بجائے دسمبر ۔ جنوری میں ہورہی کیونکہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ فروری- مارچ 2026 میں کھیلا جائے گا۔
آئی ایل ٹی 20 کے چیئرمین اور امارات کرکٹ بورڈ کے وائس چیئرمین خالد الزرعونی نے کہا کہ انہیں اس بات اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی کہ آئی ایل ٹی 20 کا آغاز امارات کے قومی دن عید الاتحاد سے ہوگا جو ملک کے اہم ترین دنوں میں سے ایک ہے۔ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سیزن 3 میں کچھ بڑے ٹی 20 اسٹارز نے حصہ لیا جن میں ، نکولس پورن، سیم کرن (ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی ۔ ریڈ بیلٹ فاتح)، شائی ہوپ (ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز ۔
گرین بیلٹ فاتح)، فضل حق فاروقی (سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ۔ وائٹ بیلٹ فاتح)، آندرے رسل، سنیل نارائن، جیسن ہولڈر، ایلکس ہیلز، فخر زمان، لوکی فرگوسن، ڈیوڈ وارنر، روومین پاول، داسن شناکا، رحمان اللہ گرباز، جیمز ونس، شمرون ہیٹمائر، ٹام بینٹن، روماریو شیفرڈ۔ ٹم ساؤتھی، ٹم سیفرٹ، میتھیو ویڈ، جیسن رائے، عادل رشید اور ایڈم زامپا شامل تھے۔دبئی کیپیٹلز نے اتوار 9 فروری 2025 کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سنسنی خیز فائنل میں ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔