امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کر دی گئی

0

واشنگٹن (ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ انتظامی حکم نامے کے مطابق امریکی حکومت نے مشرقی امریکہ کے وقت کے مطابق 14 مئی کی تاریخ کا آغاز ہوتے ہی ۱۲ بج کر ایک منٹ سے 8 اپریل 2025 کےانتظامی حکم نامہ نمبر 14259 اور 9 اپریل 2025 کے انتظامی حکم نامہ نمبر 14266 کے تحت چین کی مصنوعات (بشمول ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی مصنوعات ) پر عائد کیے گئےکل 91فیصد محصولات کو منسوخ کردیا۔

ساتھ ہی ساتھ 2 اپریل 2025 کے انتظامی حکم نامہ نمبر 14257 کے تحت چین کی مصنوعات(بشمول ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی مصنوعات ) پر عائد کئے گئے 34فیصد کے ریسیپروکل ٹیرف کو ایڈجسٹ کیا گیاہے، جس میں 24فیصد ٹیرف کو 90 دن کے لیے عارضی طور پر معطل جبکہ باقی 10فیصد ٹیرف کو برقرار رکھا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ، امریکہ نے چین کی چھوٹے پارسلز (بشمول ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چھوٹی پارسلز ) پر عائد کیے گئے محصولات کو کم یا منسوخ کیا ہے۔ بین الاقوامی میل پر قیمت کی بنیاد پر ٹیرف کو 120فیصد سے 54فیصد تک کم کر دیا گیا ہے اور 1 جون 2025 سے فی پیس 100 امریکی ڈالر سے 200 امریکی ڈالر تک بڑھانے کے اقدام کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.