خصوصی افراد چینی طرز کی جدیدکاری کی ترقی میں اہم قوت ہیں، شی جن پھنگ
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں خصوصی افراد کے رول ماڈلز اور ان کی مدد کرنے والے ماڈل افراد اور اداروں کو ایوارڈ سے نوازنے کی ساتویں کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی ۔جمعہ کے روز سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے خصوصی افراد کی مدد کے پینتیسویں قومی دن کی آمد پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے خصوصی افراد کے رول ماڈلز اور خصوصی افراد کی مدد کرنے والے ماڈل اداروں اور افراد کو مبارک باد دی اور ملک بھر میں تمام خصوصی افراد ، ان کے اہل و عیال اور ان سے متعلق کارکنوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ خصوصی افراد چینی طرز کی جدیدکاری کی ترقی میں اہم قوت ہیں، جنہیں مخصوص دیکھ بھال اور توجہ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے سفر میں ہمیں خصوصی افراد کے لئے سماجی تحفظ کے نظام اور دیکھ بھال کی خدمات کے نظام کو مزید بہتربناتے ہوئے ان کے مساوی حقوق کو یقینی بنانا ہوگا اور ان افراد کے نصب العین کی جامع ترقی کو آگے بڑھانا ہوگا۔شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ ملک بھر میں تمام خصوصی افراد رول ماڈلز سے سیکھتے ہوئے مشکلات پر قابو پاکر اپنے خوابوں کی جستجو جاری رکھیں گے اور چینی طرز کی جدید کاری کے ذریعے ملک کو طاقتور بنانے اور قومی کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے لئے اپنی مثبت خدمات سرانجام دیں گے۔
کانفرنس سےپہلے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کانفرنس میں شریک نمائندوں کے ساتھ گروپ فوٹو میں شامل ہوئے ۔ کانفرنس میں خصوصی افراد کے 2000رول ماڈلز، ان سے متعلق 200 ماڈل اداروں اور 60 افراد کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔