ڈی ای پی اے میں چین کی شمولیت سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت تجارت کے تحت چین کے بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کار اور نائب وزیر تجارت لی چھنگ گانگ نے جنوبی کوریا کے صوبے جیجو میں ایپک تجارتی وزراء کے اجلاس میں شرکت کے دوران چین اور ڈیجیٹل اکانومی پارٹنرشپ ایگریمنٹ (ڈی ای پی اے) کے اراکین کے درمیان وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ای پی اے ورکنگ گروپ میں شامل ہونے کے بعد سے تنظیم کے اراکین کے ساتھ چین کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

چین اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے، بین الاقوامی اعلیٰ معیاری اقتصادی اور تجارتی قواعد کے ساتھ ہم آہنگ ہونے اور قواعد پر مبنی بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین توقع رکھتا ہے کہ ڈی ای پی اے کے اراکین کے ساتھ اختراعی انداز میں مشترکہ طور پر مذاکراتی عمل کو تیز کرتے ہوئے مذاکرات میں مزید ٹھوس پیش رفت کی جائے۔

ڈی ای پی اے کے اراکین نے ورکنگ گروپ میں چین کی شمولیت کے بعد سے حاصل شدہ پیش رفت کو سراہا اورکہا کہ وہ چین کے ساتھ مل کر تمام سطحوں پر مشاورت کو فعال طور پر آگے بڑھاتے ہوئے مذاکرات میں مزید پیش رفت کے حصول کے منتظر ہیں۔یاد رہے کہ چین نے یکم نومبر 2021 کو ڈی ای پی اے میں شمولیت کی درخواست جمع کروائی تھی ۔ 18 اگست 2022 کو ڈی ای پی اے مشترکہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق، چین کی شمولیت سے متعلق ورکنگ گروپ قائم ہوا اور چین کی شمولیت سے متعلق مذاکرات کا آغاز ہوا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.