90فیصد سے زیادہ ممالک کی چین کے جوابی اقدامات کی حمایت، سروے
بیجنگ (ویب ڈیسک) سی جی ٹی این کے ا یک عالمی سروے کے مطابق امریکہ کی ٹیرف غنڈہ گردی نے دنیا بھر میں امریکہ مخالف جذبات میں تیزی سے اضافہ کیا ہے. یہ سروے اس سال فروری اور اپریل میں کیا گیا جس میں دنیا بھر کے 38 ممالک کے 15,947 افراد نے جوابات دیے ۔
74.2 فیصد عالمی جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکی ٹیرف پالیسیاں ان کے اپنے ممالک کی معاشی ترقی کو روک دیں گی ۔اس رائے میں گذشتہ دو ماہ کے دوران 16.3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ۔ان میں سعودی عرب اور سربیا کے جواب دہندگان کے منفی تاثرات میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا جو 28.5 فیصد پوائنٹس کا تھا ۔
یونان اور چلی میں منفی آراء میں 26 فیصد پوائنٹس ، انڈونیشیا میں 24 پوائنٹس جب کہ ملائیشیا ، اسرائیل ، آسٹریلیا ، سنگاپور ، فلپائن ، نائیجیریا ، پرتگال ، پاکستان اور جنوبی افریقہ میں 20 فیصد پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ۔ویتنام ، فلپائن ، تھائی لینڈ ، انڈونیشیا ، اور ملائیشیا کے جواب دہندگان میں سے 60.2 فیصد کا خیال ہے کہ برآمدی کنٹرول کو سخت کرنے اور یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے سے ان کی قومی ترقی کو نقصان ہو گا ۔
ن ممالک کی منفی رائے میں بھی پچھلے سروے کے مقابلے میں 15.5 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔ 69.4 فیصد افراد نے غیر ملکی ٹیک کمپنی کی سرمایہ کاری پر پابندیوں کی مخالفت کی جس میں 14.3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 61.5 فیصد کا خیال ہے کہ امریکہ کی "غیر ملکی درآمدات اور سپلائی چین پر انحصار کم کرنے” کی کوشش کا ان کے ممالک پر منفی اثر پڑے گا ۔اس رائے میں بھی 12.3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ۔
امریکی جواب دہندگان میں سے 53.1 فیصد کا خیال ہے کہ "ریسیپروکل ٹیرف” پالیسی نے اسٹاک مارکیٹ کو کمزور کیا ہے ۔ 52 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ اس سے صنعتی خام مال کی لاگت میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ 49.4 فیصد کا خیال ہے کہ اس سے زرعی برآمدات کو نقصان پہنچے گا ۔ 48.1 فیصد کا کہنا ہے کہ اس سے گھریلو بجٹ پر بوجھ بڑھے گا اور 43.7 فیصد کو خدشہ ہے کہ اس سے پنشن میں کمی واقع ہوسکتی ہے ۔
سروے میں شامل 38 ممالک میں 37 ممالک کے جواب دہندگان (97.4 فیصد) نے چین کے جوابی اقدامات کی حمایت ظاہر کی ۔ترقی پذیر ممالک میں یہ شرح کینیا ، مصر ، ترکیہ ، برازیل ، گھانا ، قازقستان ، پیرو ، نائیجیریا ، ملائیشیا ، متحدہ عرب امارات ، جنوبی افریقہ ، سعودی عرب اور انڈونیشیا کے جواب دہندگان کی حمایت کی شرح 70 فیصد سے زیادہ رہی جبکہ سربیا ، نمیبیا ، میکسیکو ، چلی ، پاکستان اور ارجنٹائن کے جواب دہندگان میں یہ شرح 60 فیصد رہی ۔
ترقی یافتہ ممالک میں ، برطانیہ کے جواب دہندگان کی حمایت کی شرح 70.5 فیصد اور کینیڈا ، جرمنی اور فرانس میں یہ شرح بالترتیب 69.5 فیصد ، 66 فیصد اور 65.5 فیصد رہی۔ یہ سروے سی جی ٹی این نے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل کمیونیکیشن ان دی نیو ایرا کے ذریعے چین کی رینمن یونیورسٹی کے تعاون سے کیا ۔