چین کی خاتون اول اور برازیل کی خاتون اول کا چائنا نیشنل گریٹ تھیٹر کا دورہ

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی خاتون اول پھنگ لی یوان نے برازیل کی خاتون اول روزانجیلا  کے ساتھ چائنا نیشنل گریٹ تھیٹر کا دورہ کیا جو برازیل کے صدر کے ساتھ چین کے دورے پر تھیں۔بدھ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ دونوں خواتین اول نے مل کر تھیٹر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

فن پاروں کی ایک نمائش دیکھی اور  بین الاقوامی ثقافتی تبادلے اور فنون کی مقبولیت کو بڑھانے میں چائنا نیشنل گریٹ تھیٹر  کے کردار کو سراہا۔ دورے کے بعد، پھنگ لی یوان اور روزانجیلا نے کلاسیکل اوپیرا  اور چین-برازیل گیتوں کا ایک پروگرام ملاحظہ کیا۔ پھنگ لی یوان نے کہا کہ چین اور برازیل دونوں ثقافتی طاقتیں ہیں۔

حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط فعال رہے ہیں، اور عوام میں افہام و تفہیم اور  دوستی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہیں امید ہے کہ دونوں ممالک اس اچھے رجحان کو برقرار رکھیں گے اور عوامی تعلقات کو مزید گہرا کریں گے۔روزانجیلا نے کہا کہ وہ برازیل چین دو طرفہ ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کی خواہش رکھتی ہیں اور  برازیل چین دوستی کو گہرا کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.