پانچ اہم منصوبے” چین – لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مزید مضبوط بنائیں گے، چینی میڈ یا

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چائنا-سی ای ایل اے سی فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں اعلان کیا کہ چین لاطینی امریکہ کے ساتھ مل کر پانچ اہم منصوبے شروع کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ چین اور لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ  دیا جا سکے۔

یہ سال چائنا-سی ای ایل اے سی فورم کے  باضابطہ آغاز کا دسواں سال ہے۔ گزشتہ دہائی میں، صدر شی جن پھنگ نے لاطینی امریکہ اور کیریبین کے خطے کا 6 بار دورہ کیا اور دونوں اطراف نے بیلٹ اینڈ روڈ  کے تحت 200 سے زائد  انفراسٹرکچر منصوبوں پر عمل درآمد کیا، جس سے ایک ملین سےزائد  ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ اس کے علاوہ فریقین کے مابین نوجوان رہنماؤں کی تربیت ،سائنسی شراکت داری اور  ثقافتی تبادلوں کے مختلف پروگراموں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔

صدر شی کے مطابق چائنا-سی ای ایل اے سی فورم ایک نرم کونپل سے اب ایک مضبوط درخت میں تبدیل ہو چکا ہے۔برازیل، کولمبیا،چلی کے صدور جیسے رہنما بھی اس فورم میں شریک ہوئے، جو اس فورم کو لاطینی امریکہ کی جانب سے بڑی اہمیت دینے کا علاس ہے۔ لاطینی امریکہ کے میڈیا کا ماننا ہے کہ یہ اجلاس چین اور لاطینی امریکہ کے اتحاد، خود مختاری اور خود انحصاری کو فروغ دے گا اور غیر یقینی بین الاقوامی حالات میں استحکام کا پیغام فراہم کرے گا۔تجویز کردہ پانچ منصوبوں میں اتحاد، ترقی، تہذیب، امن اور عوامی روابط پر مشتمل پانچ پہلو شامل ہیں۔

ان میں اتحاد کامنصوبہ اولین ہے کیونکہ  چین-لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر سے حاصل تجربات یہ بتاتے ہیں کہ  یکطرفہ بالادستی کے سامنے صرف اتحاد سے ہی لوگ اپنی عزت جیت سکتے ہیں۔نئے تاریخی سنگم پر، چین – لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو گہرائی تک لاتے ہوئے گلوبل ساؤتھ کے اتحاد اور تعاون کو فروغ دیا جائے گا، اورغیریقینی  دنیا میں مستحکم اور مثبت توانائی فراہم کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.