چین نے لاطینی امریکہ کی ترقی کو سپورٹ کرنے کیلئے 20اقدامات کا اعلان کیا ہے، چینی وزیر خارجہ

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے چائنا- سی ای ایل اے سی فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شرکت کرنے والے سی ای ایل اے سی کے شریک چیئرمین کولمبیا اور ہونڈوراس کے وزراء خارجہ  کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی اور سوالات کے جوابات دیئے۔ وانگ ای نے کہا کہ اجلاس میں بیجنگ اعلامیہ اور مشترکہ ایکشن پلان (2025-2027) جاری کیا گیا،  فریقین نے تین سالہ تعاون کے 100 سے زائد منصوبوں پر اتفاق کیا۔

اس کے علاوہ، چین نے لاطینی امریکہ کی ترقی کو سپورٹ کرنے کے لیے 20 اقدامات کا اعلان بھی کیا۔ وانگ ای نے اجلاس میں حاصل ہونے والے اہم اتفاق رائے پر بھی روشنی ڈالی۔پہلا، چائنا- سی ای ایل اے سی فورم  کا میکانزم روز بروز  بہتر ہوتا جا رہا ہے۔اب تک  چار وزراء اجلاس اور 31 شعبوں میں سو سے زائد ضمنی فورم  کی کامیاب میزبانی کی گئی ہے جس سے چین-لاطینی امریکہ تعلقات کی ترقی کو مضبوطی سے فروغ دیا گیا ہے۔ دوسرا، چین اور لاطینی امریکہ مشترکہ تقدیر کے حامل ہیں ۔

چاہے بین الاقوامی صورتحال کتنی ہی تبدیل ہو جائے یا کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کا سامنا ہو،  فریقین ثابت قدمی سے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رہیں گے اور ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ تیسرا، چین-لاطینی امریکہ یکجہتی وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ چین اور لاطینی امریکہ گلوبل ساؤتھ کے اہم اراکین ہیں اور دنیا کو کثیر قطبی بنانے اور بین الاقوامی تعلقات کو جمہوری بنانے کی اہم قوتیں ہیں۔

انھیں یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنا کر تبدیلیوں اور افراتفری کا مقابلہ کرنا چاہیے اور دنیا میں امن اور ترقی کے لیے مثبت توانائی فراہم کرنی چاہیے۔ چوتھا، چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ چین اور لاطینی امریکہ مل کر 2 ارب آبادی پر مشتمل ایک سپر مارکیٹ تشکیل دے سکتے ہیں، جو نہ صرف اپنی اپنی ترقی کے لیے نئے انجن کا کام کرے گی بلکہ عالمی خوشحالی کے لیے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.